پولیس نے بتایا کہ ہفتے کے روز لاہور کے بیدیاں روڈ محلے میں ایک خاتون کو تین مردوں کے گروہ نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
ایک خاتون جو ایک رکشے میں سفر کررہی تھی جب بیدیاں روڈ اپنے گھر کے قریب پہنچی تو رکشہ خراب ہوگیا ۔
لاہور کے علاقے بیدیاں روڈ کی رہائشی خاتون رکشے پر سفر کر رہی تھی، کہ راستے میں 3 نامعلوم ملزمان نے خاتون کو اغوا کرلیا اور اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناکر خاتون کو سڑک پر پھینک کر فرار ہوگئے pic.twitter.com/HcuD5BhnKd
ملزمان ایک کار میں وہاں سے گزر رہے تھے جب انہوں نے خاتون کو ٹہرے ہوئے رکشے میں اکیلی بیٹھے دیکھاتو انھوں نے گاڑی روکی اور خاتون کو اس رکشہ سے اتار لیا اور زبردستی اپنی گاڑی میں لے گئے جہاں تینوں نے اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
اس کے ساتھ بدفعلی کے بعد اسے سڑک پر چھوڑ دیا۔
خاتون نے ملزمان کے خلاف قریبی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔
پنجاب پولیس کے سربراہ کے دفتر نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔