لاہور: بلوکی میں مسافر وین کو حادثہ : 6 افراد جاں بحق

لاہور کے علاقے ہلوکی کے قریب تیز رفتار وین پک اپ ٹرک سے ٹکرا کر نالے میں گر گئی جس کے نتیجے میں کم از کم پانچ افراد جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے ،مزید ہلاکتوں کا خدشہ بھی ہے ۔

رائیونڈ سے آنے والی ہائی ایس کا ڈرائیور لنگڑا پھاٹک کے قریب گاڑی پر سے کنٹرول کھو بیٹھا اورگاڑی اینٹوں سے لدے ٹرک سے ٹکرا ئی اور کھائی میں جا گری۔

واقعے میں جاں بحق ہونے والوں میں 24 سالہ عدنان ، سات سالہ فیضان ، 24 سالہ شیرازی ، 45 سالہ مشتاق کی بیوی اور 40 سالہ ، شہباز کی اہلیہ شامل ہیں ۔

شدید زخمیوں کی شناخت 47 سالہ آمنہ بیوی ہدایت، 12 سالہ زینت بیٹی اللہ رکھا اور آٹھ سالہ علی ولد حسن کے ناموں سے ہوئی جنہیں لاہور جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

۔

تبصرے

Related posts

باراتیوں کی کار نہر میں جاگری : 3 افراد جاں بحق

کراچی میں 5روز میں گرمی سے 427 افراد جاں بحق ہوئے ؛فیصل ایدھی

کراچی میں پلاٹ کی کھدائی کے سبب ساتھ بنی عمارت گرگئی