لاہور کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کے دوران مزنگ میں ہسپتال کی دیوار گر نے سے 11 افراد زخمی ہو گئے، چونگی امرسدھو میں دیوار گرنے سے 5 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 2 شدید زخمی ہوئے، ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ایمرجنسی وارڈ منتقل کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ دیوار کے ساتھ ہسپتال میں داخل مریضوں کے لواحقین بیٹھے ہوئے تھے کہ بارش کی وجہ سے بوسیدگی کا شکار ان پر گر گئی۔اس کے علاوہ لاہور کے علاقے مصری شاہ میں بھی گھر کی چھت گرنے سے میاں بیوی بچے سمیت 3 افراد جان کی بازی ہار گئے-
دوسری جانب شہر میں دوسرے روز بھی بارش ہوئی جس سے جنرل ہسپتال ایک بار پھر ڈوب گیا، پانی ہسپتال کے پارکنگ سٹینڈ، کینٹین ایریا اور انتظار گاہ میں داخل ہوا جس سے لواحقین مشکلات سے دوچار ہو گئے۔ اس کے علاوہ گوجرانوالہ میں موسلادھار بارش کے باعث بوسیدہ چھت گرنے سے 2 بچیوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ یہ ا فسوس ناک واقعہ گوجرانوالہ کے قریب کامونکی میں پیش آیا جہاں تیز بارش سے خستہ حال چھت زمین بوس ہو گئی جس کے سبب 13 سالہ مریم ، 2 سالہ نور اور 50 سالہ ہاجرہ ملبے تل دب کر اپنی جانیں گنوا بیٹھیں ۔ ��