لاہور سے ٹی وی چینلز نے افسوسناک خبر سنائی جس کے مطابق جمعہ کی رات لاہور کے علاقے مومن پورہ میں مکان کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں ایک بچے سمیت چار افراد جاں بحق ہو گئے
ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر گھر سے لاشیں نکال لیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے ایک زخمی لڑکے کو بھی نکال لیا ہے۔
ملبے تلے دبے دیگر افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے چھت گرنے کے واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کمشنر لاہور ڈویژن سے رپورٹ طلب کر لی۔
۔اس سے چند روز قبل پشاور میں بھی ایک ایسا سانحہ رونما ہو تھا جس میں پشاور کی تہکال کالونی میں واقع مکان کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں گھر کے ملبے تلے دب کر ماں سمیت 5 خواتین جاں بحق اور اس کی 4 بیٹیاں جاں بحق ہوگئیں۔
اس واقعے میں دو دیگر افراد زخمی بھی ہوئے تھے ۔