لاہور اور اسلام آباد میں گھروں سے 50 سے زائید آئی فون اور لیپ ٹاپ چرانے کے شوقین چو ر کی ضمانت منسوخ عدالت نے جیل بھیج دیا

وفاقی دارالحکومت کی عدالت نے صرف آئی فون اور لیپ ٹاپ چرانے کے شوقین چور کی درخواست ضمانت مسترد کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔عدالت میں وکلاء کی جانب سے دلائل مکمل ہونے پر ملزم کی درخواست ضمانت منسوخ کرکے جیل بھیجنے کا حکم دے دیا –

 

 

نجی ٹی وی چینل کی خبر کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں لوگوں کو آئی فون اور لیپ ٹاپ جیسی مہنگی اشیا سے محروم کر دینے والے چور کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دیئے کہ ملزم پر چوری کے 37 مقدمات صرف لاہور میں درج ہیں جبکہ 12 پرچے اسلام آباد میں کروائے گئے۔ ملزم کا تعلق پنجاب کے شہر جھنگ سے ہے – ملزم گھروں میں چوریاں کرنے کے واقعات میں ملوث ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ موبائل اور لیپ اٹھانا ملزم کا شوق بن گیا ہے اور ملزم کو چوریوں کی عادت ہے۔

Related posts

کینیا کی عدالت سے ارشد شریف شہید کو انصاف مل گیا

سندھ ؛ ڈاریکٹر ز اور ڈی ای او ایجوکیشن ذکوٰۃ ،صدقات کے پیسے کھاگئے

اداکارہ زینب جمیل پر فائرنگ کرنے والوں کی شناخت ہوگئی