لاہور: اسٹریٹ کرائم کی 27 وارداتیں : ایک دن میں 400 افراد لٹ گئے

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 400 کے قریب لاہوریوں کو موبائل فونز اور طلائی زیورات سمیت قیمتی اشیا سے محروم کر دیا گیا۔ پرانی انارکلی میں چور زیورات کی دکان میں گھس کر 2 کروڑ 40 لاکھ روپے مالیت کا 2 کلو 336 گرام سونا لے اڑے۔

اسی طرح اقبال ٹاؤن ڈویژن کے تھانہ وحدت کالونی میں پولیس ملازم توصیف اشرف کے گھر سے چوروں نے 15 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی چوری کر لی۔

دریں اثناء ڈاکوؤں نے اسٹریٹ کرائم کی 27 وارداتوں میں چھ دکانیں اور دو گھروں میں لوٹ مار کی اور لاکھوں روپے کی نقدی لوٹ لی۔ اسی طرح گن پوائنٹ پر تین موٹر سائیکلیں چھین لی گئیں جبکہ 72 موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔ ایک کار اور تین رکشے بھی چوری کر لیے گئے۔ علاوہ ازیں شہر کے مختلف مقامات پر چوری کی 276 وارداتوں میں شہریوں سے ساڑھے تین کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سونا، نقدی اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔

Related posts

کینیا کی عدالت سے ارشد شریف شہید کو انصاف مل گیا

سندھ ؛ ڈاریکٹر ز اور ڈی ای او ایجوکیشن ذکوٰۃ ،صدقات کے پیسے کھاگئے

اداکارہ زینب جمیل پر فائرنگ کرنے والوں کی شناخت ہوگئی