وزیراعلیٰ پنجاب اپنی جانب سے غریب عوام مزدوروں اور طالب علموں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچانے کے کام تواتر سے کرتے چلے آرہے ہیں اورنج لائین کے ٹکٹ کا کرایہ 40 روپے وصول کیا جارہا تھا جو طلبہ اور مزدوروں کے لیے ادا کرنا مشکل تھا مگر اب اس کا کرایہ فاصلے کے اعتبار سے کم کردیا گیا ہے جس سے غریب عوام کو بڑا ریلیف بھی ملے گا اور لوگوں کی بری تعدا د اس ٹرین میں سفر بھی کرے گی – پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین کے کرایوں میں رد و بدل کر دیاہے ، نیا کرایہ نامہ کل سے نافذ العمل ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق اورنج لائن ٹرین کے چار کلومیٹر تک کے سفر کا کرایہ اب صرف 20 روپے ہوگا جبکہ ، پانچ سے 8 کلومیٹر کا کرایہ 25 روپے ، 9 سے 12 کلومیٹر تک کرایہ 30 روپے،13 سے 16 کلومیٹر کرایہ 35 روپے ،16 سے 27 کلومیٹر آخر سٹاپ تک کا کرایہ 40 روپے ہو گا ۔