لاہوریوں کو اب کوڑا ٹیکس بھی بھرنا پڑے گا

یوں تو پاکستانی ہر شے پر ٹیکس ادا کررہے ہیں مگر دکھ کی بات یہ ہے کہ لاہویوں کو ایک اور اضافی کوڑا ٹیکس بھی بھرنا پڑے گا – لاہور کے لوگ اس سے پہلے پانی کا ٹیکس بھی ادا کررہے ہیں جو 750 سے بڑھا کر ہزاروں میں کردیا گیا ہے -بتایا جارہا ہے کہ لاہور میں مزید ٹیکس اکٹھا کرنے کے لیے لاہور کے شہریوں پر کوڑا ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دیدی گئی۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق مذکورہ سفارشات لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیو ایم سی) کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو بھجوائی گئیں جن میں فی گھر ماہانہ اڑھائی سو روپے سے 2 ہزار روپے تک وصول کرنے کا کہا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ ان سفارشات میں کمرشل شعبے میں 500 سے 10 ہزار توپے تک ماہانہ ٹیرف لگانے کا بھی کہا گیا، صوبائی حکومت کو مزید کہا گیا کہ اس مد میں لاہور سے ماہانہ 12 ارب روپے ریونیو کا حصول ممکن ہے۔واضح رہے کہ لاہوریئے پہلے ہی ملک بھر میں دیگر شہریوں پر عائد دیگر مدوں میں بھاری ٹیکس ادا کر رہے ہیں، اس کے باوجود کوڑا ٹیکس لاہور کے شہریوں پر اضافی بوجھ ہو گا۔تاہماگر لاہور کو گرین سٹی بنانا ہے اور صاف ستھرا رکھنا ہے تو یہ کڑوا گھونٹ تو پینا ہی پڑے گا –

Related posts

آئی ایم ایف نے بجلی مزید کم از کم 5 روپے مہنگی کرنے کا مطالبہ کر دیا

پنجاب حکومت کا رینجرز کی 961 آسامیوں پر جوان بھرتی کرنے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن نے نون لیگ کے 3 ایم این ایز کو بڑا ریلیف دے دیا