لاہورہائیکورٹ کے جج شہباز رضوی سابق وزیرخزانہ کی بیٹی خدیجہ شاہ کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر پیش نہ کرنے پر برہم

لاہورہائیکورٹ نے سابق وزیرخزانہ کی بیٹی خدیجہ شاہ کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر پیش نہ کرنے پر ناراضگی کا اظہار کیا اورجمعہ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔مگر یہ کوئی نئی بات نہیں اس سے قبل بھی کئی بار عدالت کے احکامت پر عمل درآمد نہیں ہوا اور آئی جی اسلام آباد پر توہین عدالت کی کروائی بھی شروع کردی گئی ہے -مگر امتظامیہ اور عدلیہ کی لڑائی پوری دنیا میں پاکستان کے لیے تضحیک کا سبب بن رہی ہے –

 

لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے خدیجہ شاہ کے والد سلمان شاہ اور شوہرجہانزیب امین کی درخواست پرسماعت کی،ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش پیش ہوئیں اورجواب داخل کرایا،عدالت نے باور کرایا ریمانڈ میں توسیع کیلئے پیش نہیں کیا گیا،ایسے میں ریمانڈ کیسے ہوگیا۔

 

 

عدالت نے خدیجہ شاہ کو عدالت میں پیش نہ کرنے پربرہمی کا اظہار کیا اوراستفسار کیا کہ انہیں پیش کیوں نہیں کیا گیا۔عدالت نے نشاندہی کی کہ31مئی کا عدالتی آرڈرواضح ہے،سماعت کے دوران ایس ایس پی انویسٹی گیشن عدالت میں تسلی بخش جواب نہ دے سکیں۔ درخواست میں خدیجہ شاہ کوپیش نہ کرنے کے اقدام کوچیلنج کیا گیا اوران کی رہائی کی استدعا کی گئی۔اب کل تک دیکھنا پڑے گا کہ آیا کل خدیجہ شاہ کو عدالت پیش کیا جاتا ہے یا انہیں بھی عمرن ریاض خان کی طرح کے مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا –

Related posts

عمران خان کی دونوں بہنوں کے خلاف عدالتی فیصلہ محفوظ

جو ججز کے خلاف مہم چلائے گا اڈیالہ جیل جائے گا؛ فل کورٹ کا فیصلہ

میں عمران خان کو ویڈیو لنک پر دیکھنا چاہتا ہوں ؛ اے ٹی سی جج کا حکم