لاہورہائیکورٹ ؛ نگران وزیراعظم کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد

نگران حکومت جو 90 روز کے لیے الیکشن کروانے کے لیے بنائی گئی تھی اس کے خلاف ایک درخواست لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ 15 نومبر کو نگران وزیراعظم کی مدت حکومت ختم ہوگئی ہے اس لیے انہیں اس عہدے سے ہٹا یا جائے عدالت نے اس درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جو اب سنا دیا گیا -لاہور ہائیکورٹ نے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی۔

نگراں وزیراعظم کو عہدے سے ہٹانے کےلیے دائر درخواست پر جسٹس شاہد بلال حسن نے سماعت کی۔وفاقی حکومت کے وکیل نے درخواست کو ناقابلِ سماعت قرار دینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس نوعیت کامعاملہ سپریم کورٹ میں زیرِ سماعت ہے۔ درخواست گزار نے 90 دن مکمل ہونے کے بعد نگراں وزیراعظم کو ہٹانے کی استدعا کی تھی۔درخواست میں کہا گیا تھا کہ نگراں وزیراعظم کی تقرری 90 روز کی مدت مکمل ہونے کے بعد غیر مؤثر ہو چکی ہے۔عدالت نے کہا کہ نگراں وزیراعظم کو ہٹانے کی درخواست ناقابل سماعت ہے۔اب دیکھنا یہ ہے کہ سپریم کورٹ اس پر کیا فیصلہ دیتی ہے -اگر انوارالحق کاکڑ کو عہدے سے ہٹادیا جاتا ہے توایک اور بحران جنم لےگا کیونکہ پھر نئے نگران وزیراعظم کی تعیناتی کرنا پڑے گی جس سے معاملات اور بگڑیں گے –

Related posts

عمران خان کی دونوں بہنوں کے خلاف عدالتی فیصلہ محفوظ

جو ججز کے خلاف مہم چلائے گا اڈیالہ جیل جائے گا؛ فل کورٹ کا فیصلہ

میں عمران خان کو ویڈیو لنک پر دیکھنا چاہتا ہوں ؛ اے ٹی سی جج کا حکم