پاکستان میں لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے کا مکروہ دھندا جاری ہے – ملاوٹ زدہ دودھ کے علاوہ مردہ گوشت کی سپلائی روز کا معمول ہے اس کےساتھ ساتھ جعلی کولڈ ڈرنکس بھی بازار میں عام بک رہے ہیں -آج پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ کاہنہ کے علاقے میں نقلی اور مضر صحت کولڈ ڈرنکس تیار کی جاہی ہیں -اس پرلاہور میں فوڈ اتھارٹی نے جعلی کولڈ ڈرنکس بنانیوالی فیکٹری پر چھاپہ مارا� اور چھاپے کے دوران 12 ہزار سے زائد جعلی بوتلیں پکڑلیں۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے کاہنہ کے علاقے میں شکایات ملنے پر ایک فیکٹری پر چھاپہ مارا تو وہاں معروف برانڈ کی جعلی بوتلیں تیار کی جارہی تھیں ۔ جعلساز مقامی طور پر نقلی تیار کردہ پیکنگ کے ذریعے بوتلوں کو اصل جیسا بنا دیتے تھے۔ ٹیم نے 12 ہزار 500 جعلی اور مضر صحت بوتلیں قبضے میں لے لیں۔