لاہور؛میاں عباد فاروق نے گرفتاری کے بعد پارٹی ٹکٹ واپس کرنے کا اعلان کر دیا

عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں ہونے والے ہنگاموں کے بعد تحریک انصاف کی مشکلات بہت بڑھ گئی ہیں اور ان کے ساتھی اور سپورٹر نے تحریک انصاف سے علیحدہ ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے -انہی میں سے ایک لاہور سے صوبائی اسمبلی کے ٹکٹ ہولڈر عباد فاروق ہیں -جن کو کور کمانڈر لاہور پر حملے کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا تھا – میاں عباد فاروق نے گرفتاری کے بعد پارٹی ٹکٹ واپس کرنے کا اعلان کر دیا، انہیں لاہور کے حلقہ پی پی 149 سے تحریک انصاف نے ٹکٹ دیا تھا۔ میاں عباد فاروق نے اپنے ویڈیو بیان میں الزام عائد کیا کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد ہماری قیادت نے ہمیں بلا کر ہدایت دی کہ جناح ہاوس میں آگ لگانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کال کی گئی ، یاسمین راشد، محمود الرشید سمیت ساری لیڈر شپ اس کال میں موجود تھی۔ ہمیں لبرٹی چوک بلایا گیا اور پھر بتایا گیا کہ آپ نے سب کے ساتھ مل کر کور کمانڈر ہاؤس جانا ہے ۔

انہوں نے کہا یہ جو ہوا اچھا نہیں ہوا، ہمیں کسی بھی ادارے کے خلاف ایسی کوئی تحریک نہیں چلانی چاہئے کیونکہ یہ ہمارے اپنے ادارے ہیں۔ فوج یا کوئی بھی ادارہ ہو ہمیں سب کی عزت کرنی چاہئے۔ اگرٹکٹ گالی دے کر ملتی ہے یا ادارے کو آگ لگا کر ملتی ہے تو پھر مجھے یہ ٹکٹ نہیں چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر موقع ملا تو دوستوں کے ساتھ مشورے کے بعد اسی لاہور کے حلقے سے الیکشن لڑوں گا –

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی