لاپتہ افراد کا معاملہ : حکومت نے 7 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی

پاکستان بھر میں جبری گمشدگیوں سے متعلق پالیسی کا جائزہ لینے کے لیے حکومت نے وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ کی سربراہی میں سات رکنی وزارتی سطح کی کمیٹی تشکیل دی۔کمیٹی کے دیگر ارکان میں وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان، شازیہ مری، اسد محمود، محمد اسرار ترین، سید فیصل علی سبزواری اور وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ شامل ہیں ۔

اس میں مزید کہا گیا ہے کہ کمیٹی نامور فقہا، انسانی حقوق کی تنظیموں کے نمائندوں اور کسی دوسرے ممبروں کو شامل کر سکتی ہے۔ کمیٹی کی رپورٹ اور سفارشات غور و خوض کے لیے کابینہ کو پیش کی جائیں گی۔ وزارت داخلہ کمیٹی کو سیکرٹریٹ کی معاونت فراہم کرے گیپاکستان میں گزشتہ کئی سالوں سے تخریب کاری کے شبہ میں مختلف ارادکو نامعلوم مقامات پر تفتیش کے لیے پہنچا دیا جاتا ہے جس پر ان کے اہلخانہ احتجاج کرتے ہیں یا عدالت کا رخ کرتے ہیں اور دھرنے بھی دیتے ہیں جس کے باعث پاکستان سمیت دنیا بھر کے میڈیا میں مقتدر حلقوں پر انگلیاں اٹھا ئی جاتی ہیں اور سوال کیے جاتے ہیں ۔

Related posts

نواز شریف کے ہم زلف اور حسن نواز کے سسر آصف بیگ انتقال کرگئے

بیوی کی جدائی میں شوہر نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا

سعد رفیق کا ہار کے باوجود قومی اسمبلی پہنچنے کا امکان