لانگ مارچ کو کامیاب بنانے کے لیے سینکڑوں نوجوان بنی گالا پہنچنا شروع

پاکستان تحریک انصاف کے کارکنون نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ میں خیمہ بستی آباد کر لی ہے جس میں سینکڑوں کی تعداد میں کارکن موجود ہیں یہ وہ رضاکار ہیں جو دل وجان سے عمران خان کی حفاظت کی لیے وہاں اکٹھے ہوئے ہیں مگر پی ٹی آئی کو چاہیے کہ صرف ان افرادکو ہی وہاں ٹھرائیں جنہیں ان کے رہنماؤں کی جانب سے کلیئرنس ملے کیونکہ ان میں کوئی شدت پسندیا اس کے ساتھی بھی شامل ہو سکتے ہیں جو ایسی حرکت کرجائیں جو ان کی جماعت کے لیے دردسر بن جائےیا ان میں سے کوئی خان پر حملہ کی کوشش کرے ۔

پی ٹی آئی کارکن  چیئر مین عمران خان کی جانب سے لانگ مارچ کی کال کیلئے جمع ہو رہے ہیں تاکہ حکومت ان کو گرفتار نہ کرسکے اور سابق وزیر اعظم کی لانگ مارچ کی کال کو کامیاب بنایا جا سکے ۔ سابق وزیر اعظم عمران خان کو  تحریک عدم اعتماد کے ذریعے عہدے سے ہٹایا گیا تھا جس کے بعد انہوں نے مختلف شہروں میں جلسے اور اسلام آباد کیلئے لانگ مارچ کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن تاحال ابھی تک انہوں نے لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا البتہ انہوں نے کارکنوں کو لانگ مارچ کیلئے تیار رہنے کا کہا تھا جس کیلئے کارکن بنی گالہ پہنچنا شروع ہو گئے ہیں اس بات کا قوی امکان ہے کہ عمران خان آج ملتان جلسے میں لانگ مارچ کی کال دے دیں گے اور اور اسکے لیے وہ اس اتوار یا اگلے ہفتے کی رات کا انتخاب کرسکتے ہیںتاہم حتمی فیصلہ عمران خان کا ہی ہوگا کہ وہ کب اپنے شیروں کو اسلام آباد بلاتے ہیں ۔

Related posts

کسان اتحاد کی حکومت ایک بار پھر کو پھر اسلام آباد مارچ کی دھمکی

کل راولپنڈی میں کیا ہوگا ؟ پوری قوم منتظر

کیا پی ٹی آئی کے علاوہ کسی اور جماعت کے احتجاج پر سپریم کورٹ سے رجوع کیا؟