لانگ مارچ پر آنا بتارہا ہےاپوزیشن والے تحریک عدم اعتماد سے بھاگ گئے : فیصل جاوید خان

منگل کو سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا کہ اپوزیشن کا ایک اور لانگ مارچ کرنا اس بات کا اشارہ ہے کہ وہ تحریک عدم اعتماد سے بھاگنے کی کوشش کر رہی ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے اپنا ٹوئٹر ہینڈل سنبھالتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد کے لیے ووٹ خریدنے کی کوشش کی جو کامیاب نہیں ہوئی، اب وہ صرف شور مچانا چاہیں گے لیکن وزیراعظم عمران خان انہیں ایسا کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

سینیٹرفیصل جاوید نے اپنے ٹوئیٹ میں مزید لکھا کہ یہ 37ویں بار ہے کہ اپوزیشن حکومت سے ہارنے جا رہی ہے کیونکہ عوام نے جلسوں میں بڑی تعداد میں شرکت کرکے نے ہارس ٹریڈنگ کی سیاست کے خلاف اپنا موقف ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی لکھا کہ پاکستانی عوام جس طرح عمران خان کے پیچھے کھڑے ہیں ماضی میں وہ کسی اور کے ساتھ نہیں کھڑے ہوئے۔

فیصل جاوید نے یہ بھی کہا کہ تحریک انصاف عوام کے ساتھ مل کر اس سازش کا دفاع کرے گی اور ایک بہتر اور مضبوط پاکستان کے لیے آگے بڑھے گی۔

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی