لانگ مارچ اور عام انتخابات کے حوالے سے شیخ رشید نے نئی پیشن گوئی کردی

پاکستان میں 2 قسم کے سیاست دان ہیں ایک اعتزاز احسن ہیں جو کبھی بھی کسی بات کی پیش گوئی نہیں کرتے بلکہ کہتے ہیں کہ پاکستان میں کسی بات کی بھی پیش گوئی نہیں کی جاسکتی یہی وجہ ہے کہ ہر اہم واقعے کے بعد میڈیا کے لوگ اعتزاز کے مشورے سنتے ہیں دوسری جانب شیخ رشید ہیں جو ہر ماہ کوئی نئی اور انوکھی پیش گوئی کرڈالتے ہین اور پھر پورے پاکستان میں لوگ ان پر ہنستے ہیں -آج بھی انھوں نے لانگ مارچ کے حوالے سے نئی پیش گوئی کرڈالی ان کا کہنا تھا کہ کہ سیاست کا فائنل راﺅنڈ شروع ہو گیا ہے ،نومبر میں آر پار ہو جائے گاجس طرح وزیرقانون سے استعفیٰ لیاگیا،اسی طرح حکومت سے الیکشن کی تاریخ لی جائے گی ۔

 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں شیخ رشید نے کہاکہ غیرمقبول بھکاریوں کو کہیں سے خیرات نہیں ملے گی ۔ ارشد شریف کی دردناک موت اور شریف فیملی کی سرگرمیوں بارے ان کا کہنا تھا کہ ارشدشریف کے بارے میں پرمریم کےشرمناک ٹویٹ اور دیوالی کا کیک کاٹنے والے نواز شریف پرساری قوم لعنت بھیج رہی ہے، شہید ارشد شریف کی میت واپسی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ جمعرات کو 2بجے فیصل مسجد میں شہید کا نمازجنازہ پڑھیں گے۔

 

 

عمران خان کے جمعے کے روز شروع ہونے والے لانگ مارچ پر ان کا کہنا تھا کہ جمعے کو 11 بجے لبرٹی چوک لاہور سے پاکستان کی عوام ظالم چوروں کیخلاف نکلیں گے، ،ان کاکہناتھا کہ رانا ثنا اللہ کی ایئرپورٹ جانے کی ہمت نہیں ہوئی ،طاقت کا استعمال کیاگیا اسے بھاگنے کی بھی مہلت نہیں ملے گی ۔ان کا کہنا تھا کہ پرامن احتجاج کرنا ساری دنیا میں ہر شخص کا آئینی اور قانونی حق ہے –

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی