لانس کلوزنر کا پاک بھارت میچ پر تبصرہ ؛ پاکستانی ٹیم ،کسی بھی وقت، کسی بھی سٹیڈیم میں ، کسی بھی ٹیم کو شکست دے سکتی ہے :انڈیا پاکستان کا میچ پوری دنیا دیکھنا پسند کرے گی

ساؤتھ افریقہ کے ماضی کے مشہور آل راؤنڈر اور ہارڈ ہٹنگ بیٹسمین لانس کلوزنر

نے پاک بھارت میچ پر زبردست تبصرہ کیا ان کےمطابق پاکستان بھارت کا میچ

ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا میچ ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک ایسا میچ ہے

جسے شائقین بھول ہی نہیں سکتے ، خاص طور پر ورلڈ کپ جیسے بڑے مقابلوں میں۔

IMAGE SOURCE : Khouj N ews

ساوتھ افریقہ کے 50 سالہ آل راؤنڈر پاکستانی ٹیم کی گزشتہ برسوں سے کارکردگی سے بہت متاثر ہیں

کیونکہ پاکستان کا ٹی ٹونٹی ریکارڈ دنیا میں سب سے بہتر ہے ۔ ان کے مطابق

، مین ان گرین کے پاس کچھ بہترین بلے باز اور مسابقتی بولنگ اٹیک ہے۔

اگر بھارت کا برا دن ہوتا ہے اور پاکستان اپنا بہترین کھیل پیش کرتا ہے تو وہ آسانی سے انڈیا کو مات دے سکتا ہے۔”۔

IMAGE SOURCE : ARY NEWS

انہوں نے کہا ، اس کی وجہ ہم سب جانتے ہیں کہ پاکستان ٹیم کتنی غیر متوقع ہے

اور انہیں کھیلتے دیکھنا بہت اچھا لگتا ہے ۔پاکستانی ٹیم شائید دنیا کی واحد ٹیم جو کئی جیتے ہوئے میچ ہار گئی اور کئی ہارے ہوئے میچ جیت گئی

Related posts

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا

شاہد آفریدی نے بھی بابر اعظم سے بڑا شکوہ کردیا

انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور بھارت اور افغانستان سیمی فائنل میں پہنچ گئے