لالہ موسی: پولیس نے جمعرات کو ضلع گجرات کے لالہ موسی شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز کے دوران کم از کم نو مشتبہ افراد کو غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سلامت نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے، چوری، ڈکیتی اور منشیات سپلائی کرنے کے مقدمات بھی درج کر لیے۔

لالہ موسی پولیس نے ان کے قبضے سے 13 موٹر سائیکلیں، دو رکشے اور تین کلو گرام منشیات بھی برآمد کر لی۔
29 نومبر کو کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائیوں کے دوران 6 مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا۔
خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے، سی ٹی ڈی پنجاب نے 29 کارروائیاں کیں۔
آپریشن کے دوران سی ٹی ڈی نے چھ افراد کو گرفتار کیا جن کا تعلق مختلف دہشت گرد گروپوں سے بتایا جاتا ہے۔

گرفتار دہشت گردوں کی شناخت صغیر حسین، عبدالجبار، سفیان، کریم بخش، ذیشان علی اور سید جعفر کے نام سے ہوئی ہے۔