ہونڈور اس کی جیل میں قیدیوں کے درمیان لڑائی میں 40 سے زیادہ قیدی خواتین جان کی بازی ہار گئیں -زیادہ تر خواتین جیل میں آگ لگ جانے کے باعث جل کر یا دھویں کی گھٹن سے ماری گئیں –
لاطینی امریکی ملک ہونڈوراس میں زنانہ جیل میں ہونے والی ہنگامہ آرائی کے نتیجے میں 48قیدی خواتین ہلاک ہو گئیں،غیر ملکی میڈیا کے مطابق جیل حکام کا کہنا ہے کہ دارالخلافہ تیگوسیگلپا سے 12میل کے فاصلے پر موجود خواتین کی جیل میں قید باریو گینگ اور مارا سالواتروچا کی کارندوں کے درمیان جھگڑے کے بعد ہنگامہ آرائی شدت اختیار کرگئی ،حکام کاکہنا ہے کہ جیل میں ہونے والی ہنگامہ آرائی میں جل کر ہلاک ہونے والی قیدیوں کی شناخت کا عمل جاری ہے –
جیل میں 900خواتین قید تھیں ، ہنگامہ آرائی کے بعد سات زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے،واضح رہے کہ ہونڈوراس کے جیلوں میں ہنگامہ آرائی کے واقعات اس سے قبل بھی رپورٹ ہوچکے ہیں -سال 2019میں گینگز کے تصادم میں 18قیدی جان کی بازی ہار گئے تھے – یہ جیل فسادات کی وجہ سے میڈیا کی خبروں میں رہتی ہے اور اس کا شمار دنیا کی خطرناک ترین جیلوں میں ہوتا ہے – 2012گینگز کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ہونے والی ہنگامہ کے بعد آتشزدگی کے باعث 350قیدی ہلاک ہوگئے تھے ۔