لائسنس جلدی بنوائیں ؛ فیس 60 روپے سے بڑھ کر 1000 روپے ہونے والی ہے

حکومت پنجاب نے عوام کو سستے ترین لائسنس بنوانے کے لیے ایک مہینہ کی مدت دی تھی جس پر عوام کی ایک بڑی تعداد نے لائنوں میں لگ لگ کر لائسنس بنوانے شروع کردئے -مگر اب حکومت نے یکم جنوری سے یہ مفتے کا پروگرام بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے -پنجاب حکومت نے یکم جنوری سے لرننگ لائسنس کی فیس 60روپے سے بڑھا کر 1 ہزار روپے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل” دنیا نیوز” کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کااجلاس ہوا، اجلاس میں ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں اضافے کی منظوری دی گئی جس کا اطلاق یکم جنوری سےہوگا۔اجلاس میں فیصلہ میں کیا گیاکہ یکم جنوری سے قبل ڈرائیونگ لائسنس موجودہ شرح فیس سے بنائے جائیں گے،یکم جنوری سے لرنر کی فیس 60روپے سے بڑھا کر 1 ہزار روپے کی دی جائے گی،ایل ٹی وی، ایچ ٹی وی، پی ایس وی لائسنس فیس کی شرح میں بھی اضافہ ہوگا۔فیس تو بڑھ جائے گی مگر پھر لوگ باآسانی اپنے لائسنس بنوا پائیں گے کیونکہ پھر لوگوں کی یہ لمبی لمبی قطاریں کم ہوجائیں گی –

Related posts

شہباز شریف کا 200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو رعایت دینے کا اعلان

محرم میں سوشل میڈیا بندش سے متعلق صوبوں کی درخواست مسترد

امریکی کانگریس کی قرارداد کے خلاف دوسری قرارداد منظور