قوم فیصلہ کرے ترکی کی طرح آزادی لینی ہے یا میانمر کی طرح غلامی :عمران خان

پاکستان کے مقبول ترین لیڈر عمران خان نے پوری پاکستانی قوم کو بتا دیا کہ ہوسکتا ہے حکومت سپریم کورٹ کا حکم ماننے سے انکار کردے ایسی صورت میں صرف ان کی جماعت ہی نہیں ہر درد دل رکھنے والے پاکستانی کو سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑا ہونا پڑے گا -تاہم سپریم کورٹ کی حمایت میں عوام کو سڑکوں پر لانا تحریک انصاف کے لیے بڑا مسئلہ نہیں ہوگا اور امید یہی ہے کہ ان کی یہ تحریک جلد حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردے گی -تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمرا ن خان نے کہاہے کہ تحریک انصاف کی طرح ہر کسی کو فیصلہ کرناہے کہ وہ قانون کے ساتھ ہیں یا مافیا کے ساتھ ہیں ۔

 

 

 

ٹویٹر پر جاری پیغام میں عمران خان کا کہناتھا کہ آج ہم اپنی آئینی تاریخ کے فیصلہ کن موڑ پر ہیں جہاں سے ہم تر کی کی طرز پر مذاحمت کرکے عوام کی حکومت بنا سکتے ہیں یا پھر غلامی کا طوق گلے میں ڈالنے والے ایک اور میانماربن جائیں، ہر کسی کو انتخاب کرناہے کہ وہ پی ٹی آئی کی طرح آئین، قانون کی حکمرانی اور جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہیں یا کرپٹ مافیا، جنگل کے قانون اور فاشزم کے ساتھ ہیں ۔

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی