قوم سے خطاب : شہباز شریف کل نئے انتخابات کا اعلان کر سکتے ہیں

پاکستان مسلم لیگ کے صدر اور وزیراعظم پاکستان کل قوم سے خطاب کریں گے میاں نواز شریف اور مریم نوازکی رائے ہے کہ شہباز شریف فوراً نئے انتخابات کا اعلان کریں کیونکہ عمران خان کی مقبولیت کا سب سے زیادہ نقصان مسلم لیگ ن کو ہی ہورہا ہے -وزیر اعظم شہباز شریف کل حکومت کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں، کیونکہ وہ لندن میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے ملاقات کے دوران ملک کو موجودہ سیاسی اور معاشی بحران سے نکالنے کے لیے بنائے گئے منصوبے کا انکشاف کریں گے۔ بحران

وزیر اعظم شہباز کی سربراہی میں مسلم لیگ (ن) کے ایک وفد نے گزشتہ ہفتے لندن میں نواز شریف سے ملاقات کی جہاں معلوم ہوا کہ پارٹی قائد نے انہیں ان سے وفاداری کا حلف دلایا۔معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے تینوں بڑی اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس (آج) پیر کو وزیراعظم ہاؤس میں طلب کر لیا ہے۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت تمام اتحادی جماعتوں کی منظوری کے بعد ہی حتمی فیصلہ کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان تحریک انصاف سے انتخابی اصلاحات اور نگراں سیٹ اپ پر رابطہ کرے گی۔ پی ٹی آئی نے تعاون نہ کیا تو اپوزیشن لیڈر کی تقرری کا فیصلہ کیا جائے گا۔وزیر اعظم شہباز سے توقع ہے کہ وہ جلد بازی میں نہیں بلکہ دانشمندی سے فیصلے کریں گے۔ ملٹری اسٹیبلشمنٹ سے ملک کے مستقبل کے حوالے سے بھی بات چیت ہوگی۔

Related posts

شہباز شریف کا 200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو رعایت دینے کا اعلان

محرم میں سوشل میڈیا بندش سے متعلق صوبوں کی درخواست مسترد

امریکی کانگریس کی قرارداد کے خلاف دوسری قرارداد منظور