قومی ہیروز کی بےقدری؛لاہور پولیس نے ورلڈ سنوکر چیمپئن احسن رمضان کو گرفتار کرکے تھانے میں بند کردیا

پولیس کتنی منہ زور ہوگئی ہے اس کا اندازہ اس بات سے لگا یا جاسکتا ہے کہ اب یہ قومی ہیروز کو بھی پکڑ کر تھانوں میں بند کرنے لگی ہے -پاکستان میں سنوکر کلب میں جب جرائم بڑھنے لگے تو حکومت نے سنوکر کبز کو 10 بجے بند کرنے کا حکم جاری کردیا -اب جہاں بھی مقرہرہ وقت سے زیادہ سنوکر کلب کھلا ہو پولیس اس پر حرکت میں آتی ہے اور قانونی کاروائی کی جاتی ہے -تفصیلات کے مطابق گرین ٹاﺅن پولیس نے دیر رات تک کھلے رہنے والے سنوکر کلب پر چھاپہ مارا جس دوران احسن رمضان کو بھی حراست میں لیا گیا ۔اس سارے واقعہ کو ورلڈ چیمپئن احسن رمضان نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے بیان کیا ہے ۔

 

 

احسن رمضان کا کہناتھا کہ میں نے سن رات محنت کی اور پاکستان کیلئے ایشین چیمپئن شپ جیت کر لایا، ایک ٹور کیلئے اکیڈمی میں پریکٹس کر رہا تھا ، پولیس والے آئے اور بہت زیادہ بدتمیزی کی ، کہا کہ کلب بند کر دو، کلب میں لوگوں نے بتایا کہ یہ ورلڈ چیمپئن ہیں، تو انہوں نے کہا کہ ورلڈ چیمپئن بناہے تو اپنے لیے بنا ہے ، مجھے بہت زیادہ دکھ ہوا یہ سن کر ، ہم نے کہا کہ کلب تو نہیں بند کر سکتے ،بتائیں کیا کریں، تو انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ پولیس سٹیشن چلیں ، وہاں جاکر انہوں نے ہماری چیزیں بھی لے لیں اور بیلٹ بھی اتروا دی ، وہاں پر پندرہ سے بیس منٹ تک جیل میں بند کیئے رکھا ، میری وزیراعظم اور آئی جی سے التجا ہے کہ اس پر نوٹس لیں، کیونکہ سنوکر ایسی گیم ہے جو یتیم ہو گئی ہے ۔پاکستان اب جس سمت چل پڑا ہے اور عوام کے ساتھ جو ناروا سلوک روا رکھا جارہا ہے اس کا آنے والے دنوں میں اتنا شدید ردعمل آئے گا کہ پھر یہ وقت کے فرعون یاد رکھیں گے –

Related posts

کچے کا بدنام زمانہ ڈاکو امداد بھیو بھائی نظیر سمیت مارا گیا

احمد فرہاد کی اہلیہ پولیس کی بنائی ایف آئی آر پر دلی رنجیدہ

گنگا رام ہسپتال میں چوری پر پولیس نے عملے کو ہی پکڑلیا