قومی کھلاڑیوں کو کوئی بیماری یا وائرل انفیکشن نہیں، ڈینگی ٹیسٹ بھی کلیئر ؛پی سی بی

آج جب بھارت سے یہ خبر ائی کہ پاکستانی کھلاڑیوں کے علیل ہونے کی وجہ سے ٹیم کا پریکٹس سیشن ملتوی ہوگیا ہے تو کرکٹ کے دیوانوں کو بھی ہول پڑگئے اور انھوں نے سوشل میڈیا پر شور مچا دیا کہ پاکستانی کرکٹر کے ساتھ بھارت میں اچھا نہیں ہورہا اطلاعات تھیں کہ بھارت میں سینے کے وائرل انفیکشن کی وجہ سے چند کھلاڑی بیمار ہو گئے ہیں،چند کھلاڑیوں کو سینے میں شدید انفیکشن ہوا ہے، اسامہ میر 5دن سے بیمار تھے،احتیاط کے طور پر اسامہ میر کے مختلف ٹیسٹ کرائے گئے جو کلیئر آئے ، ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اسامہ میر کی طبیعت میں بہتری آئی ہے،شاہین شاہ آفریدی نے ہسپتال جاکر ٹریٹمنٹ کرائی ،عبداللہ شفیق کو تیز بخار ہوا، زمان خان بھی وائرل انفیکشن سے متاثر ہوئے، ذرائع کاکہنا ہے کہ قومی کھلاڑیوں کے بیمار ہونے کی وجہ سے آج پریکٹس سیشن بھی منسوخ کیاگیا۔تاہم پھر اس پر پی سی بی کو وضاحت دینا پڑی کہ معاملہ آخر ہے کیا
پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کھلاڑیوں کی صحت سے متعلق اہم بیان جاری کر دیا۔ پی سی بی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ قومی کھلاڑیوں کو کوئی بیماری یا وائرل انفیکشن نہیں، ان کا ڈینگی ٹیسٹ بھی کیا گیا مگر سب ٹیسٹ کلیئر آئے ہیں۔ کچھ کھلاڑیوں کو بخار ہوا تھا مگر بیشتر کی صحت بحال ہو چکی ہے اور وہ آسٹریلیا کے خلاف میچ کے لیے بھی دستیاب ہوں گے ۔ پی سی بی نے اس بات کی بھی تردید کی کہ کھلاریوں کا اج کی نیٹ پریکٹس کو ختم کردیا ہے ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑی آج شام 6 سے رات 8 بجے تک پریکٹس کریں گے۔قومی ٹیم کی آج کی پریکٹس ٹائم تبدیل کیا گیا ہے۔ مگر جس طرح کے حالات پاکستان میں ہوچکے ہیں لوگوں کا ان باتوں کو یقین کرلینا مشکل ہی نظر آتا ہے -یہاں تو بڑے بڑے لوگ میڈیا پر آکر بیان دیتے ہیں اور پھر اس سے مکر بھی جاتے ہیں اور چہرے پر ذرا ندامت اور شرمندگی بھی نظر نہیں آتی -ایسا لگتا ہے کہ ہم سب کا ضمیر مردہ ہوچکا ہے –

Related posts

پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں آج ساڑھے 8 بجے آمنے سامنے

گیری کرسٹن نے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی رپورٹ تیار کرلی

پاکستانی ٹیم اگلے ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے سے بچ گئی