قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو ستارۂ امتیاز سے نواز دیا گیا۔وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے کم عمر ترین پاکستانی ہیں – گورنر پنجاب نے بابر اعظم کو تمغہ پہنایا –
یوم پاکستان کے موقع پر مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کو اعزازات سے نوازا گیا اعزا زکی تقریب گورنر ہاؤس میں ہوئی ، قومی ٹیم کے مایہ ناز کپتان بابر اعظم کو کرکٹ کے میدان میں شاندار خدمات پر ستارۂ امتیاز سے نوازا گیا ہے۔
آئی سی سی کی تازہ ون ڈے رینکنگ میں ایک بار پھر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ون ڈے بیٹرز میں جنوبی افریقا کے رسی وین ڈر ڈوسن کی دوسری اور پاکستان کے امام الحق کی تیسری پوزیشن ہے ۔