پاکستانی ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین فخرزمان جنھوں نے پاکستان میں 2 اکیڈمیاں بنائی تھیں اب انھوں نےآسٹریلیا میں قسمت آزمائی کا فیصلہ کیا ہے -قومی کرکٹر فخر زمان نے آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں کرکٹ اکیڈمی قائم کر دی۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق کرکٹ اکیڈمی کے افتتاحی تقریب میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مایہ ناز بلے باز فخر زمان نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس اکیڈمی میں عمر کی کوئی حد نہیں رکھی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ اکیڈمی بنانے کا مقصد کھلاڑیوں کی تربیت کرکے ٹیمیں تیار کرنا ہے۔ میں پاکستان میں پہلے ہی دو اکیڈمیز قائم کر چکا ہوں اور تیسری پر کام جاری ہے۔ہم اکیڈمی میں سکالر شپ پر بھی کھلاڑیوں کو لے رہے ہیں۔ فخر زمان نے کہا کہ ”میں نے بہت مشکل سے کرکٹ کھیلی ہے، میں چاہتا ہوں کہ دوسرے اس مشکل سے دوچار نہ ہوں۔لگتا یہی ہے کہ جلد ہی وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کرلیں گے مگر پاکستان کو ابھی ان کی بہت ضرورت ہے -انڈیا کے خلاف چیمپینز ٹرافی کے فائنل میچ میں ان کی اننگ کو کبھی بھلایا نہیں جاسکتا –