یوں تو سالگرہ کا دن سب کے لیے خاص ہوتا ہے مگر بعض سالگرہ کے دن ایسے ہوتے ہیں جو انسان کو ساری عمر یاد رہتے ہیں ایسا ہی کچھ بابر اعظم کے بھی ساتھ ہونے جارہا ہے -قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم 15 اکتوبر کو اپنی 29 ویں سالگرہ منائیں گے جبکہ اسی روز ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کا میچ بھی متوقع ہے۔اگر وہ اپنی پرفارمنس کے بل بوتے پر یہ میچ جیت جاتے ہیں تو ان کی سالگرہ کا یہ دن ان کے ساتھ ساتھ پوری قوم بھی سالوں یاد رہے گا –
بھارتی کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ شیڈول فائنل کر کے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو بھیج دیا ہے جس کے بعد اب ورلڈ کپ کا فائنل شیڈول رواں ہفتے جاری ہونے کا امکان ہے۔آئی سی سی نے فیڈ بیک کے لیے بی سی سی آئی کا شیڈول ورلڈ کپ کھیلنے والے ممالک کے ساتھ شیئر کردیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق شیڈول کے تحت پاک بھارت ٹاکرا 15 اکتوبر کو نریندرا مودی اسٹیڈیم میں ہونے کا امکان ہے اور اسی دن بابر اعظم کی سالگرہ بھی ہے۔شیڈول کے مطابق تقریبا 45 روز جاری رہنے والے اس ورلڈ کپ کا آغاز 5 اکتوبر کو ہوگا، جبکہ اس کا فائنل 19 نومبر کو احمد آباد اسٹیڈیم میں ہوگا۔