قومی ٹیم کے معاملات پر ورلڈ کپ کے بعد قوم سے بات کروں گا ؛شاہد آفریدی

پاکستان ٹیم کی شکست پر شاہد آفریدی بھی بہت غمزدہ دکھائی دیتے ہیں ، کل کا آسان ترین میچ ہارنے پر انھوں نے اپنے بیان میں کہا کہنے کوکچھ نہیں،میچ جیتنے کیلئے اتنے آسان مواقعے نہیں ملتے، آج کی شکست پر بہت افسوس ہو رہا ہے۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان کی شکست پر افسردہ ہوں ۔ کل کے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر بھارتی کپتان روہت شرما کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔پاکستان کیخلاف بھارت کی بیٹنگ لائن بری طرح لڑکھڑا گئی اور پوری ٹیم 19 اوور میں 119 رنز پر ڈھیر ہوگئی، تاہم 120 رنز کے ہدف کے جواب میں قومی ٹیم مقررہ 20 اوور 7 وکٹوں کے نقصان پر 113 رنز بناسکی۔ بھارت کی جانب سے جسپریت بمرا نے 3 وکٹیں حاصل کیں اور مین آف دی میچ ایوارڈ حاصل کیا۔شاہد آفریدی نے کہا کہ میرے دل میں بہت سی باتیں ہیں قومی ٹیم کل کا میچ کیوں ہاری اور اس وقت ان کھلاڑیوں کے درمیان چل کیا رہا ہے اس پر اس ٹونامنٹ کے ختم ہونے کے بعد بات کروں گا ؛مگر لگتا نہیں ہے کہ وہ اس معاملے پر لب کشائی کریں گے کیونکہ انھوں نے کچھ کہنا ہوتا تو کل ان کے جو جزبات تھے وہ اس پر لازمی بات کرتے –

Related posts

پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں آج ساڑھے 8 بجے آمنے سامنے

گیری کرسٹن نے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی رپورٹ تیار کرلی

پاکستانی ٹیم اگلے ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے سے بچ گئی