جب سے محسن نقوی نے چئیرمین پی سی بی عہدہ سنبھالا ہے پاکستانی ٹیم کرکٹ کھیلنا ہی بھول گئی ہر سیریز مین اس کی کارکردگی نیچے سے نیچے جارہی ہے ،نیوزی لینڈ کی سی کلاس ٹیم سے ہارنے کے بعد اج قومی ٹیم آئرلیند سے بھی شکست کھاگئی – اس پر سابقہ اور ٹیم سے باہر کیے جانے والے موجودہ کھلاڑیوں اور قوم کی جانب سے سخت تنقید شروع ہوگئی جس کی ہیٹ محسن نقوی نے بھی محسوس کی محسن نقوی پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی شکست کے بعد آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن پہنچ گئےجہاں انہوں نے پہنچتے کے ساتھ ہی کپتان اور کوچ سے ملاقات کی ۔محسن نقوی آج پاکستان کرکٹ ٹیم کی منیجمنٹ اور کھلاڑیوں سے بھی ملاقات کریں گے۔چیئرمین پی سی بی کی 14 مئی کو پاکستان واپسی ہوگی۔ وہ آئرش کرکٹ بورڈ کے حکام اور آئرش حکومت کے عہدیداران سے ملیں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈبلن میں پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں میزبان آئرلینڈ نے مہمان پاکستان کو پانچ وکٹ سے شکست دی تھی۔پاکستانی ٹیم ایک بار پھر بڑا سکور کرنے میں ناکام رہی جسے آئرلیند کی ناتجربی کار ٹیم نے پورا کرکے میچ جیت لیا –