قومی ویمن ٹیم نیوزی لینڈ میں ٹی 20 سیریز جیتنے والی پہلی ایشیائی ٹیم بن گئی

پاکستان ویمن ٹیم جو اپنے سابقہ ٹورنامنٹ میں بری طرح ناکام ہوگئی تھی اور بھارت ،بنگلہ دیش اور سری لنکا سے ہار گئی تھی نیوزی لینڈ پہنچ کر فل فارم میں دکھائی دی -اس نے نیوزی لنڈ کی مضبوط ٹیم کو چت کردیا – نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے ویمن کرکٹ ٹیم کو نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر مبارکباد دے کر خواتین کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا ۔

خواتین کرکٹ ٹیم کو دئے گئے پیغام میں نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کی خواتین یونہی محنت کرتی رہیں تو ورلڈ کپ بھی جیت جائیں گی، اس کامیابی پر قومی ٹیم اور ان کے اہل خانہ کو پوری قوم کی جانب سے مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ خواتین کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کی سرزمین پر ٹی ٹوئنٹی سیریز کی فتح اپنے نام کی، یوں قومی ٹیم نیوزی لینڈ میں ٹی 20 سیریز جیتنے والی پہلی ایشیائی ٹیم بن گئی ہے۔ٹی ٹونٹی کے دوسرے میچ میں پاکستان کی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو 10 رنز سے ہرا کر سیریز 2- 0 سے اپنے نام کی -پاکستان ویمن ٹیم نے نیوزی لینڈ کو 137 رنز کا ٹارگٹ دیا تھا مگر نیوزی لینڈ کی ٹیم 127 رنز پر ہمت ہار گئی –

Related posts

پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں آج ساڑھے 8 بجے آمنے سامنے

گیری کرسٹن نے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی رپورٹ تیار کرلی

پاکستانی ٹیم اگلے ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے سے بچ گئی