قومی سلامتی اجلاس سےقبل شہباز شریف اور آرمی چیف کی ملاقات

پاکستان میں ایک بار پھر دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے کیونکہ تحریک طالبان پاکستان نے فوج کے ساتھ جنگ بندی کے خاتمے کا اعلان کرتے ہی پاک فوج اور دیگر اداروں پر حملے شروع کردئے جس کے نتیجے میں ہمارے فوجی جوان شہید بھی ہہئے اور اسلام باد میں ایک گاڑی کے ذریعے خودکش حملے کی کوشش بھی کی گئی جس میں ایک پولیس اہل کار جان سے گیا -اس کے بعد ملکی سلامتی کے لیے قومی سلامتی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا -اسی سلسلے میں وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ملاقات ہوئی ہے ، سپہ سالار نے ملک میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی ۔

 

 

وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں ہوئی ، وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات میں قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا جو کل بلایا جائے گا، اجلاس میں دہشتگردی کی حالیہ لہر کے سدباب پرغور ہوگا جب کہ عسکری حکام دہشتگردی اور افغان بارڈر کی صورتحال پر بریفنگ دیں گے، قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان عملدرآمد پر بریفنگ دی جائے گی-اس کےعلاوہ ملک میں نئے انتخابات یا ٹیکنوکریٹک حکومت کی تشکیل کے معاملے پر بھی ممکنہ چور پر گفتگو ہوگی –

Related posts

شہباز شریف کا 200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو رعایت دینے کا اعلان

محرم میں سوشل میڈیا بندش سے متعلق صوبوں کی درخواست مسترد

امریکی کانگریس کی قرارداد کے خلاف دوسری قرارداد منظور