16
قومی اسمبلی کا اجلاس آج (بدھ کو) پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں سپیکر راجہ پرویز اشرف کی صدارت میں ہوا۔
ایوان نے اپنی روایت کے مطابق مرحوم ایم این اے اقبال محمد علی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے اپنا ایجنڈا معطل کردیا۔ قانون سازوں نے جمہوریت، آئین اور ترقی کے لیے مرحوم اقبال محمد علی کی خدمات کو سراہا۔
واضح رہے کہ اقبال محمد علی مرحوم متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ٹکٹ پر کراچی سے منتخب ہوئے تھے۔
ایوان کا اجلاس اب کل صبح 11 بجے ہوگا۔