قومی اسمبلی اجلاس میں تاخیر پر نون لیگ برہم : پھرعدالت پہنچ گئی

سیاست دانوں نے عدالت کے دروازے بجا بجا کر ججوں کے لیے مشکلات پیدا کررکھی ہیں اوران سیاسی مسئلوں میں الجھنے کے بعد عوام کے کیسزسننے میں بھی تاخیر ہورہی ہے -عدالتوں سے دست بدستہ التماس ہے کہ جس طرح عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا فیصلہ روزآنہ کی بنیادپر عدالتیں لگا کر کیا اسی طرح عوام کے کیسز بھی جلدازجلد حل کریں؛ تاکہ عدالتوں پر عوام کا اعتمادبحال ہو جو حالیہ فیصلوں کے بعد بری طرح مجروح ہواہے

پاکستان مسلم لیگ نواز نے جمعرات کو ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کی جانب سے قومی اسمبلی کا اجلاس 22 اپریل تک بلانے میں تاخیر کے اقدام کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ۔پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما مرتضیٰ جاوید عباسی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر اپنی درخواست میں عدالت سے استدعا کی ہے کہ قاسم سوری کے قومی اسمبلی اجلاس سے متعلق سرکلر کو کالعدم کیا جائے۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ ڈپٹی اسپیکر کو فوری طور پر اسمبلی کے اسپیکر کے انتخاب کے لیے اجلاس بلانے اور قاسم خان سوری کو اسپیکر کے اختیارات استعمال کرنے سے روکنے کی ہدایت کی جائے۔
قومی اسمبلی کا اجلاس جو ہفتہ کو ہونا تھا، 22 اپریل کو سہ پہر 3 بجے کے لیے شیڈول کر دیا گیا ہے۔قومی اسمبلی کے قوانین کے تحت قائم مقام سپیکر قاسم سوری نے شیڈول میں تبدیلی کی ہے۔

قومی اسمبلی میں ہفتہ 16 اپریل کو قومی اسمبلی کے اسپیکر کا انتخاب، قاسم سوری نے شیڈول تبدیل کر دیا -این اے سیکرٹریٹ نے ایک نوٹیفکیشن میں کہا کہ “شیڈول میں تبدیلی قائم مقام سپیکر نے قومی اسمبلی 2007 کے قواعد و ضوابط کے قاعدہ 49(2) کے تحت کی ہے۔

اس سے قبل قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اسپیکر کے انتخاب کا شیڈول جاری کیا تھا جس کے مطابق کاغذات نامزدگی 15 اپریل کی دوپہر 12 بجے تک جمع کرائے جانے تھے۔یہ نشست گزشتہ ہفتے کی شب عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے چند منٹ قبل اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے مستعفی ہونے کے بعد خالی ہوئی تھی۔

Related posts

عمران خان کی دونوں بہنوں کے خلاف عدالتی فیصلہ محفوظ

جو ججز کے خلاف مہم چلائے گا اڈیالہ جیل جائے گا؛ فل کورٹ کا فیصلہ

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی