پاکستان کے سابق آرمی چیف قمرجاوید باجوہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والا میچ دیکھنے سٹیڈیم پہنچ گئے اور چوتھے دن کا کھیل دیکھا- ۔انگلینڈ کے ڈیکلئیر کے بعد میچ فیصلہ کن مراحل میں داخل ہوچکا ہے اس وقت انگلینڈ کو میچ جیتنے کے لیے 5 وکٹیں اور پاکستان کو 130 رنز درکار ہیں-
پاکستان اور انگلینڈ کے مابین جاری ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ پنڈی سٹیڈیم پہنچ گئے۔
جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے میچ کے دوران دونوں ٹیموں کے کھیل کی تعریف کی
عوام میں گھل مل گئے pic.twitter.com/IZtrRS6Wl7— Aware International (@aware_official1) December 4, 2022
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان راولپنڈی ٹیسٹ نتیجہ خیز مرحلے میں داخل ہو چکاہے گزشتہ روز کھیل کے چوتھے روز جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ بھی سٹیڈیم پہنچے اور انہوں نے میچ دیکھا جبکہ اس موقع پر سٹیڈیم میں موجود تماشائی قمر جاوید باجوہ کو اپنے درمیان دیکھ کر حیران رہ گئے اور چند تماشائیوں نے ان کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں ۔انھوں نے دونوں ٹیموں کے شاندار کھیل کی تعریف بھی کی کیونکہ انگلینڈ کے 657 رنز کے جواب میں پاکستان نے بھی 579 رنز بنائے تھے –