قصور : 6سالہ معصوم بچی کو ہوس کا نشانہ بنانے والے مجرم کو سزائے موت سنا دی گئی

قصور میں آج عدالت نے ایک اور انصاف پر مبنی فیصلہ سنا کر دکھی والدین کے زخموں پر مرہم رکھ دیا جب عدات نے بچی کو انصاف دیا ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسپیشل کورٹ سجاول خاں نے تھانہ گنڈا سنگھ والا کے علاقہ رتنے والا میں 6سالہ معصوم بچی جویریہ کو زبردستی جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کے خلاف جرم ثابت ہونے پر سزائے موت جبکہ اغوا کرنے کے جرم میں الگ سے عمرقیدکی سزا اور زخمی کرنے پر مجموعی طورپر تمام جرائم میں چھ لاکھ روپے ہرجانہ جو متاثرہ بچی کے ورثاء کو ادا کیا جائے گا ۔

استغاثہ کے مطابق مجرم آصف نے 2فروری 2021ء کو تھانہ گنڈا سنگھ والا کے نواحی گاؤں رتنے والامیں اپنے گھرکے باہر کھیلتی ہوئی 6سالہ جویریہ کو اغوا کرکے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس دوران اس بد بخت ظالم شخص نے بچی کو خاموش رکنے کے لیے بہیمانہ تشدد بھی کیا – بچی کی مخدوش حالت دیکھ کر متاثرہ بچی کے والد عمر فاروق نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا ،دوران سماعت ملزم نے بچی کے والد کو مبلغ چالیس لاکھ روپے کی پیشکش بھی کہ صلح کرکے اپنا مقدمہ واپس لے لیں لیکن اس بچی کے غیرت مند باپ نے اپنی بچی کی عزت کا سودا نہیں کیا اور آج وہ شیطان اپنے انجام کو پہنچ گیا ۔

Related posts

کینیا کی عدالت سے ارشد شریف شہید کو انصاف مل گیا

سندھ ؛ ڈاریکٹر ز اور ڈی ای او ایجوکیشن ذکوٰۃ ،صدقات کے پیسے کھاگئے

اداکارہ زینب جمیل پر فائرنگ کرنے والوں کی شناخت ہوگئی