قصور پیپر مل میں لگی آگ 13 گھنٹوں بعد بھی بے قابو : 2 افراد جاں بحق

قصور میں بلھے شاہ پیپر ملز میں آتشزدگی کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور ایک درجن سے زائد زخمی ہوگئے زخمیوں کو طبی امداد کی لیے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔بدھ کی شام لگنے والی آگ 13 گھنٹے سے زائد گزرنے کے بعد بھی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکا ۔ ذرائع کے مطابق فائر بریگیڈ کی 30 گاڑیاں اور 55 فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے کے لیے آپریشن میں مصروف ہیں۔

فائر بریگیڈ کی شدت کے باعث لاہور اور اوکاڑہ سے امدادی ٹیموں کو بھی آپریشن میں حصہ لینے کے لیے طلب کر لیا گیا ہے۔ڈی جی ریسکیو پنجاب ڈاکٹر رضوان نے بھی جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور انتظامات اور ریسکیو آپریشن کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ آگ پر قابو پانے میں دو دن لگ سکتے ہیں جو پیپر ملز کے ایک وسیع شیڈ تک پھیل چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیکٹری میں کاغذ کی بڑی مقدار ہونے کی وجہ سے آگ پر قابو پانے میں وقت لگ رہا ہے۔فیکٹری میں کام کرنے والے عملے کا کہنا تھا کہ فیکٹری میں داخل ہونے اور نکلنے کا صرف ایک ہی راستہ تھا یہی وجہ لوگوں کی اموات کا سبب بنی کیونکہ فیکٹری میں موجود مزدور باہر ہی نہ نکل سکے اور لقمہ اجل بن گئے

Related posts

باراتیوں کی کار نہر میں جاگری : 3 افراد جاں بحق

کراچی میں 5روز میں گرمی سے 427 افراد جاں بحق ہوئے ؛فیصل ایدھی

کراچی میں پلاٹ کی کھدائی کے سبب ساتھ بنی عمارت گرگئی