” قربانی کے بکرے حاضر ہوں ” ؛محمد حفیظ کا بابر الیون کےلیے ٹویٹ

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کی شرمناک کرکردگی اور شکست اور اس کے نتیجے میں سپر 8 مرحلے میں پہنچنے کے امکانات ختم ہونے کے بعد سابق کرکٹرز پاکستانی کھلاڑیوں کی پرفارمنس پر پھٹ پڑے۔ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق کرکٹر سکندر بخت نے مطالبہ کیا ہے کہ اَن فٹ اور عمر رسیدہ کھلاڑیوں کو پاکستان کرکٹ ٹیم سے فارغ کیا جائے۔انہوں نے بابر کی ناقص کپتانی پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے تمام فارمیٹس میں کپتان کو بدلنا پڑے گا، اب ان کی جگہ ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھا پرفارم کرنے والوں کو ٹیم میں آگے لے کر آنا ہو گا۔سابق قومی کرکٹر محمد حفیظ نے سوشل میڈیا پر بکروں کے ایموجیز ڈال کر پاکستان کرکٹ کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ ’قربانی کے بکرے حاضر ہوں‘۔انہوں نے لکھا کہ پاکستان کرکٹ کا المیہ یہ ہے کہ اعلیٰ حکام کریڈٹ تو لیتے ہیں لیکن ذمے داری نہیں لیتے۔سابق لیجنڈ کرکٹر شعیب اختر نے اپنے ایکس اکاؤ نٹ پر لکھا کہ ’ورلڈ کپ میں پاکستان کا سفر اختتام پذیر ہوا‘۔
قومی کرکٹر احمد شہزاد نے لکھا کہ حقدار ٹیمیں سپر 8 کیلئے کوالیفائی کر چکی ہیں۔ انہوں نے مزید لکھا کہ یہ مت سوچیں کہ ’قدرت کا نظام‘ ان کیلئے بھی کام کرتا ہے جو خود مستحق نہیں ہیں اور اپنی اصلاح کیلئے تیار نہیں۔احمد شہزاد نے لکھا کہ اب سب کی نظریں چیئرمین پی سی بی پر ہیں۔واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میگا ایونٹ میں ٹیم پاکستان کی کہانی تین میچز کھیل کر ہی تمام ہوچکی ہے، اب پاکستان کا آئرلینڈ سے اتوار کو ہونے والا میچ رسمی کارروائی بن کر رہ گیا۔لارڈر ہل میں بارش پاکستانیوں کی امیدیں بہا کر لے گئی، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں امریکا اور آئرلینڈ کا میچ منسوخ کر دیا گیا جس کے بعد پاکستان ورلڈ کپ سے باہر ہوگیا۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ اے سے بھارت کے ساتھ امریکا نے سپر 8 مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ٹی تونتی ورلڈ کپ کی تاریخ میں یہ پاکستان کی بدترین کارکردگی ہے ،زیادہ افسوس کی بات یہ ہے کہ پہلے مرحلے میں باہر ہوجانے والی پاکستانی ٹیم کے کپتان نے دعویٰ کیا تھا کہ اس بار ٹرافی لیے بغیر واپس نہین آئیں گے –

Related posts

پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں آج ساڑھے 8 بجے آمنے سامنے

گیری کرسٹن نے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی رپورٹ تیار کرلی

پاکستانی ٹیم اگلے ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے سے بچ گئی