قربانی کےلیے لگائی مویشی منڈی پر فیس نہ لینے کا فیصلہ

پنجاب بھر میں جہاں جہان بکرا منڈیاں لگائی جاتی تھیں وہاں آئے بیوپاریوں کو سیل پوائنٹس فیس ہزاروں میں بھرنی پڑتی تھی جس کی وجہ سے قربانی کے جانورو اور مہنگے فروخت ہوتے تھے اس بار پنجاب حکومت نے قربانی کے جانوروں کے لیے لگائے جانے والے سیل پوائنٹس کی کوئی فیس نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
مریم نواز نے ہدایت کی ہے کہ عیدالاضحٰی پر پنجاب کو زیرو ویسٹ بنایا جائے۔ پنجاب کے وزیرِ بلدیات ذیشان رفیق کی زیرِ صدارت صوبائی بلدیاتی اداروں کا اجلاس ہوا جس میں عیدالاضحٰی پلان کو حتمی شکل دی گئی۔پنجاب کے وزیرِ بلدیات نے کہا ہے کہ قربانی کےجانوروں کے سیل پوائنٹس ”نو پرافٹ نو لاس“ کی بنیاد پر قائم کیے جائیں گے۔ ساتھ ساتھ شہروں کو گندگی اور بدبو سے بچانے کے لیے عیدالاضحی سے 10 دن قبل اور 3 دن بعد تک میونسپل ملازمین کی چھٹیوں پر پابندی لگادی گئی ہے۔

ذیشان رفیق کا کہنا تھا کہ شہروں میں قربانی والے ہر گھر میں ماحول دوست بیگ مفت فراہم کیے جائیں ،مگر اس پر عمل درآمد ہوگا یہ مشکل کام لگتا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ میں مختلف شہروں میں جانوروں کے سیل پوائنٹس کے خود اچانک دورے کروں گا۔ وزیر اعلیٰ کی واضح ہدایت ہے صفائی کے انتظامات پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے گا۔صوبائی وزیرِ بلدیاتی نے بلدیاتی افسوں کو بھی جانوروں کے سیل پوائنس کے دورے کرنے اور ڈیڈ لائن ختم ہونے کا انتظار کیے بغیر آلائشیں ٹھکانے لگانے کی بھی ہدایت کی۔ان اقدامات کے بعد اس سال قربانی کے جانوروں کی قیمتیں کچھ کم ہونے کا امکان ہے –

Related posts

لاہور کی شاہراہوں اور گلی کوچوں میں قربانی کے جانور فروخت کرنے پر پابندی

آج غروب آفتاب کے 15 منٹ بعد چاند واضح دیکھا جاسکے گا : ماہر فلکیات

پاکستان ریلوے کا عیدالاضحیٰ پر 3 عید سپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ