قرآن مجید ہمارے قلب میں موجود ہے سانحہ سویڈن پر پوری امتِ مسلمہ مضطرب ہے؛ شہباز شریف

آج پاکستان بھر میں حکومت اور دیگر سیاسی جماعتوں کی کال پر سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے -اس سے ایک روز قبل پارلیمنٹ میں بھی قرآن پاک جلائے جانے کے شرمناک واقعے پر ایک مزمتی قرارداد پیش کی گئی تھی – اس میں شہباز شریف نے بھی اسمبلی کے فلور پر خطاب کیا تھا اپنے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ قرآن مجید ہمارے قلب میں موجود، سانحہ سویڈن پر پوری امتِ مسلمہ مضطرب ہے۔

 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے قوم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میرے اہل وطن! بات ہو قرآن کی تو پوری قوم ایک ہے۔ سانحہ سویڈن پر تمام امتِ مسلمہ مضطرب ہے۔ ایک بد بخت کے ہاتھوں قرآن پاک کی بے حرمتی کے دلخراش واقعے پر اپنے جذبات اور احساسات کا اظہار کرنے کے لئے یوم تقدیس قرآن کے عنوان سے آج ہم سب یک آواز ہو کر ملک گیر احتجاج کریں گے اور بعد از نماز جمعہ پاکستانی مسلمانوں کے تمام طبقات ناموسِ قرآن کا پرچم اٹھا کر اپنا پر امن احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ قرآن مجید ہمارے قلب میں ہے، یہ ہمارے لیے صرف قرات نہیں بلکہ جینے کا قرینہ ہے۔پاکستان کے علاوہ دنیا بھر کے عرب ممالک میں بھی سویڈن میں ہونے والے بدبودار واقعے پر اھتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور عراقی عوام کی جانب سے قرآن پاک جلانے والے شخص کو عبرت کانشانہ بنانے کا مطالبہ بھی سامنے آیا ہے –

Related posts

حسینی فوج کے سالار حضرت عباسّ کو علمدار کیوں کہا جاتا ہے ؟

حضرت خالد بن ولید نے بسم اللہ پڑھ کر زہر کیوں کھالیا تھا؟ایمان افروز واقعہ

حج پر جانے والی 10 بزرگ خواتین کی مریم نواز اور نواز شریف سے ملاقات