قبرستان میں سیلاب کے سبب نوجوان کو گھر کے احاطے میں دفنا دیا گیا

APP15-03 HYDERABAD: September 03 – A view of rain water accumulated at Cantonment Graveyard. APP photo by Farhan Khan

جوں جوں وقت گزرتا جارہا ہے سیلاب کے حوالے سے افسوسناک اور دردناک خبروں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اور ایسی ہولناک ویڈیوز دیکھنے کو مل رہی ہیں کہ جو پتھر سے پتھر دل کو بھی موم کردیں آج ایسی ہی ایک اور افسوسناک خبر میڈی میں سندھ کے شہر دادو سے آئی ہے اطلاعات کے مطابق  سندھ کے ضلع دادو میں سیلاب کے سبب قبرستان زیرِ آب آ گیا، جس کی وجہ سے گیسٹرو کے باعث جاں بحق ہونے والے نوجوان کی تدفین گھر کے احاطے میں ہی کر دی گئی ۔

یونین کونسل سوبھو مگسی کے گاؤں لاکھیر میں نوجوان گیسٹرو کا شکار ہوا مگر علاج کی سہولت نہ ملنے کے سبب جاں بحق ہو گیا مگر ان کے گاؤں کا سارا علاقہ ہی زیر آب تھا صرف گھر میں میت کو دفنایا جاسکتا تھا ، گورستان بھی زیرِ آب آنے کی وجہ سے قبرستان میں تدفین ممکن نہ رہی اور نوجوان کی تدفین گھر کے احاطے میں ہی کر دی گئی ۔

Related posts

نواز شریف کے ہم زلف اور حسن نواز کے سسر آصف بیگ انتقال کرگئے

بیوی کی جدائی میں شوہر نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا

سعد رفیق کا ہار کے باوجود قومی اسمبلی پہنچنے کا امکان