قاضی فائز عیسیٰ کب وطن لوٹیں گے؟کب عدالت آئیں گے؟

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ برادر اسلامی ملک ترکیے میں 2ہفتے کی موسم سرما کی عدالتی تعطیلات اپنی فیملی کے ساتھ گزار کر کے اتوار 31دسمبر 2023تک اسلام آباد واپس لوٹ رہے ہیں۔

Pause

Unmute
Remaining Time -11:24

“جنگ ” کے مطابق 2024سال کے آغاز پر یکم جنوری کو سپریم کورٹ آف پاکستان میں اپنے فرائض منصی بطور چیف جسٹس دوبارہ سنبھال لیں گے اور امکانی طورپر یکم جنوری 2024 کو چیف جسٹس آف پاکستان کازلسٹ کے مطابق مقدمات کی سماعت کا آغاز کر دیں گے۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 8فروری 2024کے جنرل الیکشن بیرسٹر علی ظفر کی درخواست پر لاہور ہائی کورٹ کی طرف سے مؤخر کئے جانے کے فیصلے کو معطل کر کے 15دسمبر 2023کو اپنی فیملی کے ہمراہ عدالتی تعطیلات برادر اسلامی ملک ترکیے میں گزارنے کیلئے گئے تھے ۔

Related posts

عمران خان کی دونوں بہنوں کے خلاف عدالتی فیصلہ محفوظ

جو ججز کے خلاف مہم چلائے گا اڈیالہ جیل جائے گا؛ فل کورٹ کا فیصلہ

میں عمران خان کو ویڈیو لنک پر دیکھنا چاہتا ہوں ؛ اے ٹی سی جج کا حکم