آج تحریک انصاف کو بہت مایوسی کا سامنا اس وقت کرنا پڑا جب سپریم کورٹ کے جج قاضی فائز عیسیٰ نے سائفر تحقیقات کے حوالے سے پی ٹی آئی کی اپیلوں پر مختصر فیصلہ سنادیا -سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سائفر کی تحقیقات کیلئے دائر اپیلوں پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات برقرار رکھتے ہوئے تینوں اپیلیں خارج کر دیں ۔
سائفر اور عمران خان حکومت کیخلاف سازش سنی سنائی باتیں اور قیاس آرائیاں ہیں، تحقیقات کا حکم نہیں دے سکتے: جسٹس قاضی فائز عیسیٰ https://t.co/2PsioyjKks pic.twitter.com/lV5SS0ss7s
— Neo News Urdu (@NeoNewsUR) February 22, 2023
سپریم کورٹ نے سائفر کی تحقیقات کیلئے دائر اپیلیں مسترد کردیں
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ان چیمبر سماعت کے بعد فیصلہ سنایا
پڑھیے افضل جاوید کی رپورٹ🔗https://t.co/lakwq8310M#SupremeCourt #Sypher #AajNews pic.twitter.com/LDV0Va7vLw— Aaj TV Urdu (@Aaj_Urdu) February 22, 2023
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سائفر کی تحقیقات کیلئے دائر چیمبر اپیلوں پر سماعت میں ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم سنی سنائی باتوں پر کیسے تحقیقات کا حکم دے سکتے ہیں، اس وقت کے وزیراعظم چاہتے تو خود تحقیقات کروا سکتے تھے ، عدلیہ حکومتی امور میں کیسے مداخلت کر سکتی ہے؟ ، حکومت کے اختیارات میں مداخلت نہیں کروں گا، حکومت کو بھی اپنے اختیارات میں مداخلت کی اجازت نہیں دوں گا ۔جسٹس فائز عیسیٰ نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم اختیارات استعمال کرتے ہوئے دنیا سے تعلقات ختم بھی کر سکتے ہیں ،حکومت چاہے تو دنیا بھر کے سائفر پبلک کر سکتی ہے ، کوئی دوسرا سائفر پبلک کرے گا تو سیکریٹ ایکٹ کی خلاف ورزی ہو گی ، جس کا کام ہے اسے کو کرنے دیا جائے ۔