پاکستان میں ہواؤں کا رخ تبدیل ہونے کا وقت آگیا ایسا لگتا ہے کہ اب عمر عطا بندیال کے تمام متنازعہ فیصلوں کو بدل دیا جائے گا -اور نیب ترمیمی بل کا جو 3 رکنی بنچ کا جو فیصلہ آج سنایا گیا ہے اس کو بھی لارجر بینچ معطل کردے گا -نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پہلا بڑا فیصلہ کرلیا،سپریم کورٹ، پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ سماعت کیلئے مقرر کردیا۔
سپریم کورٹ کا لارجر بنچ 18ستمبر کو کیس کی سماعت کرے گا -رجسٹرار آفس جن کی تعیناتی آج ہی کی گئی ہے ، کی جانب سے وفاقی حکومت، وزارت قانون،سیکرٹری قومی اسمبلی سمیت تمام فریقین کو نوٹسز جاری کئے گئے ہیں،نوٹسز میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان 18ستمبر کو سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف آئینی درخواستوں پر سماعت کرے گا۔
واضح رہے کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 8رکنی لارجر بنچ نے حکم امتناع دیا تھا جس پر میڈیا میں بہت شور بلند ہوا تھا اور اس فیصلے پر اس وقت کی حکومت کی جانب سے سخت تنقید بھی کی گئی تھی ،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ حلف اٹھانے کے بعد بنچ تشکیل دیں گے ،نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 17ستمبر کو عہدے کا حلف اٹھائیں گے،پریکٹس اینڈ پروسیجرل ایکٹ پر فل کورٹ بنانے کا بھی امکان ہے۔