سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے چند روز قبل دوبارہ سیاست میں حصہ لینے کی خواہش ظاہر کی تھی مگر ایک مرتبہ پھر انھوں نے اپنی بیٹی ایمان مزاری کے منع کرنے پر سیاست میں حصہ نہ لینے کا مشکل فیصلہ برقرار رکھا ہے مگر حالات میں بہتری آتے ہی وہ ایک بار پھر سیاست میں حصہ لیتی نظر آئیں گی ؛شیری نے کہا ہے کہ فی الحال سیاست چھوڑ دی ہے،پی ٹی آئی میں واپسی کا کچھ نہیں کہہ سکتی۔
راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیریں مزاری نے کہا کہ ہم روز انسداد دہشتگردی عدالت کیس میں بھگتنے آتے ہیں اور ایسا لگتا ہے صرف پی ٹی آئی والے دہشتگرد ہیں۔پی ٹی آئی میں واپسی کے حوالے سے سوال پر جواب دیتے ہوئے شیریں مزاری نے کہا کہ ابھی کچھ نہیں کہہ سکتی فی الحال میں نے سیاست چھوڑ دی ہے۔ انھوں نے موجودہ حکومت پر بھی تنقید کی اور کہا کہ حکومت کی کوئی کارکردگی نہیں، حکومت میں بیٹھے لوگ شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں۔
فی الحال سیاست میں حصہ لینے کا ارادہ نہیں :شیریں مزاری
20
previous post