فیفا ورلڈ کپ کی سب سے حسین تماشائی کنول پر حاسد خاتون کا حملہ

فیفا ورلڈ کپ جہاں دنیا میں فٹ بالر کو مقبول کرتا ہے وہیں اس ٹورنامنٹ کو دیکھنے کے لیے آنے والوں کے بخت بھی کھل جاتے ہیں اور وہ راتوں رات سپر سٹار بن جاتے ہیں پھر شوبز میں خوب پیسے بناتے ہیں ان ہی میں ایک کروشیا کی خاتون ہے جسے ورلڈ کپ کی سب سے فیورٹ اور خوبصورت تماشائی قرار دیا گیا تھا –
مگر پھر یہ دوسری کی نظروں میں بھی آجاتے ہیں اور انہیں اپنے ساتھ سیکیوریٹی اہلکار رکھنے پڑتے ہیں -فیفاورلڈ کپ کی خوبصورت ترین تماشائی قرار پانے والی ماڈل پر حسد میں مبتلا ایک خاتون نے حملہ کر کے زخمی کر دیا۔ کروشیا کی اس ماڈل کا نام کنول ہے، جو اس وقت عالمی میڈیا کی شہ سرخیوں کی زینت بنی جب قطر میں ہونے والے فیفاورلڈ کپ کے دوران کیمرہ مین نے اسے فوکس کیا اور یہ ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گیا۔

 

 

 

 
< 31سالہ کنول کو انٹرنیٹ صارفین نے فیفا کی خوبصورت ترین خاتون تماشائی قرار دے دیا۔ ان دنوں وہ چھٹیاں منانے کے لیے یونان کے سیاحتی مقام پر موجود تھیں کہ اچانک کسی نے آکر ان پر حملہ کردیا ۔ اس حملے کی حیران کن وجہ بھی سامنے آگئی ہے کنول کے ساتھ موجود ساتھیوں نے بتایا کہ حملہ آور خاتون کا بوائے فرینڈ کنول کی طرف دیکھے جا رہا تھا، جس پر حسد کے مارے اس خاتون نے کنول پر حملہ کر دیا۔ کنول اس واقعے کے متعلق اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر بتاتی ہیں کہ ’’گزشتہ رات مجھ پر ایک 40 سالہ اجنبی عورت نے حملہ کیا۔ ۔ میں اپنے دوستوں کے ساتھ بیٹھی چائے پی رہی تھی اور میرا خیال تھا کہ یونان جیسے محفوظ ملک میں مجھے سکیورٹی کی ضرورت نہیں ہے۔اس کے مجھ پر حملہ کرنے کی وجہ یہ تھی کہ جب سے میں ریسٹورنٹ میں داخل ہوئی، اس کا بوائے فرینڈ مجھے دیکھے جا رہا تھا۔ اس کے بعد وہ اٹھ کر چلا گیا مگر اپنے بوائے فرینڈ کے جانے کے بعد خاتون تین گھنٹے تک اکیلی بیٹھ کر میرے فارغ ہو کر باہر نکلنے کا انتظار کرتی رہی اور جونہی میں باہر نکلی، اس نے حملہ کرکے مجھے زخمی کر دیا-یہ اپنی نوعیت کا انوکھا واقعہ ہے -

Related posts

ہائیکورٹ کا تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل کی فوری رہائی کا حکم

9 جولائی 1967:مادر ملت فاطمہ جناح کی 57 ویں برسی

پاکستان کی معروف خاتون شیف ناہید انصاری آپا انتقال کر گئیں