سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ وہ اپنے دعوے پر قائم ہیں کہ 9 مئی کے واقعات کی منصوبہ بندی میں جنرل فیض ملوث ہیں۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران فیصل واوڈا نے کہا کہ جب 9 مئی کا کیس کھلے گا تو وہ ثبوت پیش کریں گے۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے فیصل واڈا کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرکے عدالت طلب کررکھا ہے -مگر فیصل واڈا معافی مانگنے کی بجائے لڑائی کو موڈ میں نظر آرہے ہیں -مگر سارا پاکستان عدالتوں سیاست دانوں اور فوج کو بار بار سمجھا رہا ہے کہ اپنی ضد اور انا سے باہر نکل کر ہوش مندانہ فیصلے کریں جس ملک پر 147 ارب ڈالر قرض ہو اس کے بڑوں کو لڑائی کا سوچنا بھی نہیں چاہیے -یہ دیکھیں کہ عوام ایک ایک روٹی کے نوالے کےلیے ترس رہے ہیں –
پروگرام میں سینیٹر فیصل واوڈا اور تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی زین قریشی نے اتفاق کیا کہ حکومت اور عدلیہ میں محاذ آرائی کا حل آئین پاکستان پرعمل درآمد کرنے میں ہے۔عدلیہ فوج اور سیاست دان لڑنے کی بجائے مل بیٹھ کر معاملات حل کریں –