فیصل اباد سے منتخب ہونے والےپی ٹی آئی ایم این اے فرخ حبیب گوادر سے گرفتار

تحریک انصاف کے سرگرم رکن رہنما اور فیصل آباد سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر ایم این اے منتخب ہونے والے فرخ حبیب کو بھی گرفتار کرلیا گیا -وہ 9 مئی کے واقعات کے بعد سے اب تک روپوش تھے
بلوچستان کے علاقے گوادر سے سابق وفاقی وزیر فرخ حبیب،بھائی اور دیگر 4 ساتھیوں کو گرفتار کر لیا گیا ۔

ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ پولیس یونیفارم میں ملبوس ایک شخص اور 7-8 سادہ کپڑوں میں نامعلوم افراد نے آدھی رات کے وقت بغیر کسی وارنٹ کے حراست میں لیا ،ہم امید کرتے ہیں کہ قانون کے مطابق تمام زیرحراست افراد کو آج صبح عدالت میں پیش کیا جائے گا۔مگر ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ وہ کس کے پاس پناہ لیے ہوئے تھے –

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی