فیصل آباد کے علاقے چک جھمرہ میں کروڑوں روپے دیکھ کر پیسوں کی حفاظت پر معمور کیش وین ڈرائیور خود پر قابو نہ رکھ سکا اور 5 کروڑ روپے لے کر کیش وین سمیت فرار ہوگیا جس پر پولیس نے اس کا تعاقب کرکے اس کے سہانے خوابوں کو چند گھنٹے میں ہی چکنا چور کردیا اور اسے گرفتار کرکے حوالات میں بند کرکے رقم اپنے قبضے میں لے لی
پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم کو چک جھمرہ کے علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے اور کیش وین کے ڈرائیور سے لوٹی گئی رقم بھی برآمد کر لی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق لوٹی گئی کیش وین میں 4 کروڑ96 لاکھ روپے تھے، ملزم نے کارروائی اس وقت ڈالی جب باقی گارڈز پیسے بینک برانچ میں منتقل کرنے کے لیے اندر گئے ہوئے تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے انتہائی سبک رفتاری سے کامیاب کاروائی کی اور سکیورٹی کمپنی کی گاڑی برآمد کر کے مفرور ملزم کی تلاش شروع کر دی اور پھر اس کو بھی ٹریس کرلیاگیا – ڈرائیور کیش وین 109 چک کے قریب چھوڑ کر رقم سمیت غائب ہو گیا تھا۔