کارنر میٹنگ میں جوشیلے ٹائیگر کی مریم نواز کو ق -ت- ل کی کھلی دھمکی

پاکستان میں 16 اکتوبر کو ملاک میں 11 قومی اور 3 صوبائی اسمبلیوں پر انٹخابات ہورہے ہیں -ان انتخبات میں عمران کن 8 سیٹوں پر الیکشن لڑرہے ہیں -ان ہی 11 حلقوں میں سے ایک حلقہ این اے 108 ہے جہں ایک نوجوان لڑکے فرخ حبیب نے نواز شریف کے قریبی رشتے دار عابد شیر علی کو ہراکر بڑا اپ سیٹ کیا تھا-

آج فیصل آباد کے حلقے این اے 108 میں ضمنی انتخاب کے حوالے سے کارنر میٹنگ کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستا ن تحریک انصاف کے رہنما اور سابق ڈپٹی سپیکر قاسم سوری شریک ہوئے، اس موقع پر وہاں ایک جوشیلے مقامی رہنما نے بات کرتے ہوئے کہا کہ جب عمران خان کو ناجائز گرفتار کرنے لگے تو میں نے اپنے گھر والوں کو کہہ دیا تھا کہ مریم نواز کو میں خود قتل کروں گا ۔حیران کن بات یہ ہے کہ قاسم سوری اس موقع پر بیٹھے رہے اور مسکرا کر اس شخس کی بات سنتے رہے ۔

 

جب یہ ویڈیو وائرل ہوئی تو نون لیگ والوں نے اسے بہت سنجیدگی سے لیا اس کے بعد اس ویڈیو کو ن لیگ کے رہنما طلال چوہدری نے ٹویٹر پر شیئر کیا اور اس ویڈیو پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد ضمنی الیکشن میں مریم نواز کو قتل کرنے کی دھمکی کی ذمہ داری عمران خان پر ہے جو خود فیصل آباد سے امیدوار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن میں شکست دیکھ کر اب دھمکیاں دی جا رہی ہیں الیکشن کمیشن اور پولیس ایکشن لے ورنہ ہم اپنی قیادت کی حفاظت کے لئے ہر حد تک جا سکتے ہیں۔

Related posts

یہ 2 آسان سے کام کرلیں کوئی آپ سے زائید بل وصول نہیں کرسکے گا

جماعت اسلامی کا 12 جولائی کو اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان

اضافی ٹیکسز کے سبب لاکھوں افراد کے بےروزگار ہونے کا خدشہ