فیصل آباد: ڈاکٹر کی غفلت کے باعث نومولود بچہ جاں بحق

فیصل آباد: فیصل آباد کی جلوی مارکیٹ میں واقع نجی اسپتال میں خاتون ڈاکٹر کی مبینہ غفلت کے باعث نومولود بچہ جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق لواحقین نے نجی اسپتال کے باہر جمع ہو کر انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا، ذمہ داروں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

Image Source: TGN

لواحقین نے الزام لگایا کہ خاتون ڈاکٹر نے ڈلیوری کے دوران غفلت کا مظاہرہ کیا اور ہسپتال انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔
مظاہرین نے غفلت برتنے پر ڈاکٹر اور ہسپتال انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا۔
اس سے قبل مئی میں فیصل آباد میں 17 سالہ نوجوان لڑکی دوران علاج ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کے باعث جاں بحق ہو گئی تھی۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے غلام محمد آباد کی رہائشی 17 سالہ لڑکی آفرین کو پیٹ میں انفیکشن کے باعث جنرل ہسپتال لایا گیا۔
سوگوار خاندان نے دعویٰ کیا کہ ڈاکٹروں نے ان کے علاج سے انکار کیا اور وہ موبائل فون استعمال کرنے میں مصروف تھے جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہوئی۔

Related posts

کینیا کی عدالت سے ارشد شریف شہید کو انصاف مل گیا

سندھ ؛ ڈاریکٹر ز اور ڈی ای او ایجوکیشن ذکوٰۃ ،صدقات کے پیسے کھاگئے

اداکارہ زینب جمیل پر فائرنگ کرنے والوں کی شناخت ہوگئی